گھوٹکی، 23 مارچ (اے پی پی ): گھوٹکی کے علاقے رونتی کچے میں 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ریلی نکالی گئی، شرکاء نے قومی پرچم ہاتھوں میں تھام کر وطن عزیز کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ جب تک زندہ ہیں یوم پاکستان کی خوشیاں مناتے رہیں گے ۔
رونتی کچے میں جہاں آئے روز پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے وہاں آج 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار نظر آئی اور کچے کا علاقہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔











