سیالکوٹ؛ یوم پاکستان پر پرچم کشائی ،ریسکیو 1122، تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں نےسلامی پیش کی

17

سیالکوٹ،23مارچ(اے پی پی):یوم پاکستان کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈی سی آفس کمپلیکس کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی۔ ریسکیو 1122اور تنظیم شہری دفاع کے رضاکاروں کے چاک و چوبند دستے نے قومی پرچم کوسلامی پیش کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور، سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملک اعجاز، ایم او فنانس رانا ثقلین، ڈی او ایمرجینسی آفیسر نوید اقبال، ریسکیو آفیسر عرفان یعقوب، سپریٹنڈنٹ جنرل انور کاہلوں، سسٹم نیٹ ورک حافظ ظہیر اور نثار احمد سمیت دیگر سرکاری محکموں کے مقامی حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔