رینالہ خورد؛ تحصیل بھر میں26ہزارگھرانوں کو مفت آٹا سپلائی

76

رینالہ خورد،26مارچ(اے پی پی):  وزیراعظم میاں شہبازشریف اورپنجاب حکومت کے احکامات پرملک بھر کی طرح رینالہ خورد میں بھی مستحق  افراد کو مفت آٹے کے سپلائی جاری ہے۔ تحصیل رینالہ خورد میں 26ہزارگھرانوں کومفت  آٹاسپلائی کیاجاچکاہے۔

اس حوالے سے  اسسٹنٹ کمشنرچودھری ضیااللہ چدھڑ نے بتایا کہ مستحق افراد کو آٹے کی سپلائی کے لیے  تحصیل بھر میں متعددپوائٹس بنائے گئے ہیں جہاں عوام کوآسانی سے آٹے کی سپلائی جاری ہے، آٹے سپلائی کے پوائنٹس پرریونیوپولیس سول ڈیفنس سپیشل برانچ دیگر ادارے متحرک ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات پرتمام مستحق گھرانوں کو آٹے کی مفت سپلائی جاری رہیگی۔