احمدپورشرقیہ، 26 مارچ (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر احتشام انور، ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے مستحق افراد کے لئے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور، گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ ایس ای کالج اور گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج میں قائم مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا دورہ کیا ۔انہوں نے آٹا کی بلاتعطل فراہمی اور ڈیوٹی پر مامور سٹاف کی کارکردگی اورمستحق افراد کے لئے بیٹھنے کی جگہ، بزرگ اور معذور افراد کے لئے علیحدہ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر میڈیکل سنٹر میں طبی سہولیات کی فراہمی کو دیکھا۔











