جیکب آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بچت بازار کا انعقاد کیا گیا ہے

21

جیکب آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تحصیل ٹھل میں بچت بازار قائم کی گئی ہے,اسسٹنٹ کمشنر ٹھل سید ارباب علی شاہ اور تحصیلدار دیدار علی کنرانی صاحب کی سربراہی میں لگائی گئی بچت بازار میں آٹا, چینی, گھی, سبزی, پھل سمیت کریانہ کی مکمل اشیاء موجود تھی, شھریوں نے بڑی تعداد میں پہنچ کر بچت بازار سے خریداری کی,ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ کی ہدایت پر جیکب آباد شھر اور تحصیل ٹھل میں بچت بازار لگائی گئی جوکہ تیسری روز بھی جاری ہے,شھریوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی بچت بازار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے رمضان بچت بازار کا انعقاد اچھی بات ہے اور رمضان بچت بازار کو ایک ہفتہ تک جاری رکھنا چاہیے تاکہ لوگ دور دراز علائقوں سے پہنچ کر سستی اشیاء سے فائدہ اٹھا سکیں۔