رینالہ خورد،28 مارچ(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنررینالہ خوردچودھری ضیااللہ چدھڑنے بتایاکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کی جانب سے عوام کو مفت آٹے کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے،عوام کو آٹے کی سپلائی کے لیے رینالہ خورد تحصیل میں متعدد سینٹرقائم کیے گیے ہیں،رینالہ خوردشہرمیں جعفرہاکی اسٹیڈیم اوررینالہ بائی پاس پرایک نجی میرج ہال میں دوسینڑ قائم کیےگیےہیں جہاں انتظارگاہ سمیت ہرقسم کی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں ان مذکورہ سینٹرزپراسسٹنٹ کمشنرکی نگرانی میں ریونیوپولیس سول ڈیفنس میونسپل کمیٹی سمیت دیگر ادارے اپنے فرائض بطریق احسن اداکررہے ہیں، عوام کو آٹے کی فراہمی کا سلسلہ پرامن اورکامیابی سے جاری ہےاور رمضان المبارک میں بھی جاری رہےگا۔











