اوکاڑہ؛ مفت آٹا ریلیف پیکج سے ہرحقدار شہری مستفید ہو رہا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد ذیشان حنیف

38

اوکاڑہ،28مارچ(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ سپیشل رمضان پیکج کے تحت اہل مستحقین کو 25 رمضان المبارک تک مفت آٹا دستیاب ہو گا،ضلع کی تینوں تحصیلوں کے تمام مفت آٹا پوائنٹس سے صارفین آٹا حاصل کر سکیں گے، پنجاب حکومت کے اس ریلیف پیکج سے ہر حقدار شہری مستفید ہو رہا ہے لوگوں کو آسانی اور سہولت سے آٹا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) منصورامان کے ہمراہ اوکاڑہ، دیپالپور،رینالہ خورد کے مفت آٹافراہمی پوائنٹس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عوام الناس سے اپیل کی کہ افواہوں پرکان نہ دھریں، مفت آٹا فراہمی کے تمام پوائنٹس 25 رمضان المبارک تک فنکشنل رہیں گے اورہراہل شخص کو آٹا دیا جائے گا، ضلع کی تینوں تحصیلوں کے تمام مفت آٹا فراہمی پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر وافر آٹا کی دستیابی کو یقینی بنا یا جاتا ہے اور تقریباً 50 ہزار آٹے کے تھیلے روزانہ کی بنیاد پر فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفت آٹا کے حصول کے لئے آنے والے مرد و خواتین نظم و ضبط سے اپنی باری پر اپنا شناختی کارڈ سکین کروانے کے بعد آٹا حاصل کریں افرا تفری سے اجتناب کریں بلاوجہ رش کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔