ملتان؛ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد

16

ملتان، 29 مارچ (اے پی پی ):چئیر پرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے میڈیکل سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل سکریننگ کیمپ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے میڈیکل ٹیم میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر، ڈینٹل سرجن، سپیچ تھراپسٹ، سائیکولوجسٹ، آئی سپیشلسٹ اور دیگر شامل تھے ۔ ڈاکٹرز کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا ۔