سکھر: پولیس اور رینجرز کی خفیہ اطلاع پر سٹی بائی باس کے قریب مشترکہ کاروائی ،غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل ناکام بنادی گئی

13

سکھر،29مارچ(اے پی پی): سکھر پولیس اور پاکستان رینجرز کی خفیہ اطلاع پر سٹی بائی باس کے قریب مشترکہ کاروائی ،غیرقانونی اسلحہ کی ترسیل ناکام بنادی گئی ، دو ملزمان گرفتار ، اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد ، مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بدھ کو سکھر پولیس نے پاکستان رینجرز کے ساتھ ملکر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے کراچی جانے والی کوچ کو سٹی بائی پاس کے قریب روک لیا اور تلاشی شروع کی ۔ دوران کارروائی پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ۔اسلحہ کوچ کے مختلف خفیہ خانوں میں مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ ملزمان اسلحہ پشاور سے سکھر ، مورو ، حیدرآباد اور کراچی سپلائی کر رہے تھے تاهم پولیس اور پاکستان رینجرز نے یہ کوشش ناکام بنا دی ۔ جو اسلحہ برآمد  ہوا ہے اس میں  4 عدد 223 بور رائفل ۔ ایک عدد 8 ایم ایم رائفل ایک عدد کلاشنکوف ۔19 عدد 9ایم ایم پستول۔  5 عدد 30 بور پستول۔ ایک ہزار گولیاں اور 28 عدد میگزین شامل ہیں ۔  بس كو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں مختیار اور خان پرویز شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔