ملتان؛ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت

14

ملتان،29 مارچ(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے یدایت کی ہے کہ  غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی تیز کر کے سخت ایکشن لیا جائے۔غیر قانونی ہاوسنگ سکیم مالکان کے خلاف ایف آئی آر  درج کروائی جائیں اور پہلے سے موجود ایف آئی آر  پر کارروائی عمل میں لائی جائے، غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی سیلنگ اور گرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ڈائریکٹرز کی کارکردگی  رپورٹ بارے اجلاس  کے دوران کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کر کے فوری ایکشن لیا جائے،غیر قانونی تعمیرات کو نوٹسز جاری کر کے بلڈنگز کو سیل/ ڈیمالیش  کرنے کے آرڈر جاری کئے جائی اور غیر منظور شدہ تعمیرات ثابت ہونے پر متعلقہ سٹاف کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔