اسلام آباد، 30 مارچ (اے پی پی ): قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت شروع ہوا ۔اجلاس میں مختلف بلز منظور اور پیش کئے گئے ، جن میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ و رجسٹریشن آف کوالٹی ایشورنس بل2022 ، اراکین پارلیمنٹ استثنیات و استحقاقات بل 2023ء، مخنس افراد تحفظ حقوق ترمیمی بل 2023ء، دستور ترمیمی بل 2023ء (آرٹیکل 140 میں ترمیم)، دارالحکومت اسلام آباد ریاستی وکلاء معاوضہ بل 2023ء، مسلم عائلی قوانین ترمیمی بل 2023ء ،انسداد نشہ آور اشیاء ترمیمی بل 2023ء، قومی مہاجرین بل 2023ء و دیگر شامل ہیں جبکہ دستور ترمیمی بل 2020ء (آرٹیکل 25 میں ترمیم)، فوجداری قوانین ترمیمی بل 2020ئ، آئی سی ٹی فوجداری استغاثہ سروس بل 2023ئ، مجموعہ تعزیرات پاکستان ترمیمی بل 2023ئ، دستور ترمیمی بل 2023ء (آرٹیکل 51، 59 اور 106 میں ترمیم) پیش کرنے کا بل اور میٹرو پولیٹن بین الاقوامی ادارہ برائے سائنس و ٹیکنالوجی بل 2023ء مختلف وجوہات پر مؤخر کر دیا گیا جبکہ چیئرمین اور سپیکر تنخواہیں، الائونسز اور استحقاقات ترمیمی بل 2023ئ، ڈرگز ترمیمی بل 2023ئ، پاکستان شہریت ترمیمی بل 2023ئ، لیگل پریکٹیشنرز و بار کونسلز ترمیمی بل 2023ء بھی مؤخر کر دیئے گئے۔
بعدازاں قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے اجلاس کی کارروائی (کل) جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی۔











