ملتان:گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رشید آبادملتان میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات2023 کی منعقدہ تقریب

29

ملتان ،31 مارچ (اے پی پی ):گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول رشید آبادملتان میں سالانہ رزلٹ و تقسیم انعامات2023 کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل شیخ لیاقت علی ، کونسلر اعجاز خان ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت طلبہ کو معاشرے کا بہترین شہری بناتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سخت محنت کی بدولت ہی نوجوان کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں جن قوموں نے ترقی کے منازل طے کیے ہیں اسکی اصل وجہ تعلیم ہی ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو نکھارنے میں اساتذہ کا کلید ی کردار ہوتا ہے ہمیں انکی عزت و تکریم کرنا چاہیے اس موقع پر نعیم اعوان ، زاہد مقصود قریشی ، حمزہ جہانگیر انصاری نے کہا کہ طلبہ بنیادی تعلیم کے ساتھ سکلز ایجو کیشن پر بھی توجہ دیں کیونکہ اعلی تعلیم کے بعد عملی زندگی میں اس کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ آج جن بچوں نے پوزیشن لی ہیں وہ اپنی محنت کو جاری رکھیں زندگی میں حالات جیسے بھی ہوں وہ اپنا مقاصد کا حصول کو یقینی بنائیں کامیابی انکے قدم چومے گی اس موقع پر پرنسپل شیخ لیاقت علی ، کونسلر اعجاز خان ، سماجی رہنما نعیم اعوان ، ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔