وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا طویل دورانیہ کا اجلاس منعقد، کابینہ اجلاس 63 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا

38

کوئٹہ 31 مارچ (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا طویل دورانیہ کا اجلاس منعقد ہواکابینہ اجلاس 63 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا۔ کابینہ نے اہم نوعیت کے بیشتر اہم فیصلوں کی منظوری دے دی کابینہ نے پشین گنج آتشزدگی کے متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی منظوری دے دی کابینہ نے قومی نصاب کے فیز 1گریڈVi – VIII  پر عملدرآمد سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا کابینہ نے تیسرے نظر ثانی  کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کی منظوری دے دی کابینہ نے ہدایت کی کہ کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ کودو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے کابینہ نے حکومت بلوچستان کی نظر ثانی شدہ اشتہارات پالیسی 2023 کی منظوری دے دی سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات نے ایجنڈہ پیش کیانظر ثانی شدہ پالیسی میں 2013 کی اشتہارات پالیسی میں چند ترامیم کی گئی ہیں پالیسی کے تحت اشتہارات اخبارات سمیت ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا کو بھی جا ری کی? جا سکیں گے کابینہ نے اعلیٰ تکنیکی تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کی منظوری دیدی کابینہ نے نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز ایکٹ 2022کی منظوری دیدی بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام کو لانچ کرنے اور اس پر عملدرآمد کی منظوری دیدی کابینہ نے فیصلہ کیاکہ صحت کارڈ ایک سال کی بجائے تین سال کے لئے جاری کیا جائے گا اجلاس کو بتایاگیاکہ رواں مالی سال میں صحت کارڈ کے لئے5 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں کابینہ نے بلوچستان ڈرگز اور تھری پیوٹک گڈز رولز 2021 میں ترمیم کی منظوری دے دی کابینہ نے حکومت بلوچستان کے کمیونٹی لیڈ لوکل گورنمنٹ گورننسCLLG پالیسی کی منظوری دے دی مذکورہ پالیسی کی منظوری سے ڈونر ایجنسیوں کے تعاون سے چلنے والے کمیونٹی بیسڈ منصوبوں میں حکومت کی کوارڈینیشن بھی شامل ہوگی اسی طرح سے کابینہ نے فیڈرل لیویز کے شہداء کے لیے معاوضتی (کمپنسیشن)پالیسی کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ نے ضلع کیچ اور آواران کے انٹرن اساتذہ کی مستقلی کی منظوری دے دی مستقل ہونے والے اساتذہ اپنے متعلقہ اضلاع میں ہی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران انٹرن اساتذہ کو باقاعدہ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی کابینہ نے ڈیرہ مراد جمالی ٹاؤن کے مکینوں کو 5050 ایکڑ اراضی پر مالکانہ حقوق کی منظوری دے دی صوبائی کابینہ نے سوئی مائننگ لیز توسیع سے متعلق کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی وفاقی سطح پر بلوچستان کے موقف کا بھر پور دفاع کریگی کابینہ نے آئینی ترمیمی بل 2022 کے آرٹیکل 160 میں ترمیم کی توثیق کر دی اس آئینی ترمیمی بل کے تحت کسی بھی صوبے کا این ایف سی ایوارڈ کا شئیر گزشتہ سال سے کم نہیں ہوگاکابینہ نے آئینی ترمیمی بل 2022 آرٹیکل 218 215 اور 228 کی توثیق بھی کردی اس آئینی ترمیمی بل سے خواتین کی نمائندگی میں اضافہ ہوگا اورالیکشن کمیشن میں تمام صوبوں سے ایک ایک خاتون کی بطور رکن نمائندگی ہوگی آئینی ترمیمی بل سے نظریاتی کونسل میں بھی دو خواتین شامل ہوسکیں گی کابینہ نے بلوچستان لوکل کونسلز (اکاؤنٹس) رولز 2022 بلوچستان لوکل کونسلز(بجٹ) رولز 2022 اور بلوچستان لوکل کونسلز (مالی انتقال) رولز 2022 کی منظوری دے دی اسی طرح سے کابینہ نے محکمہ تعلقات عامہ میں کانفرنس ہال کی تعمیر اور ملحقہ سہولیات کی منظوری دے دی کابینہ نے ضلع کوئٹہ کی 170 نجی واٹر سپلائی سکیموں کو واسا کی تحویل میں دینے کی منظوری دے دی اور ایسے واٹر سپلائی اسکیمات جو کمیونٹی نہیں چلا سکتی اسے حکومت اپنی تحویل میں لے گی کابینہ نے گوادر، خاران، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو اپ گریڈ کر کے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے کی منظوری دے دی کابینہ نے دوران سروس فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کے ملازمت کے کوٹہ کی بحالی کی منظوری دے دی اس کوٹہ سے متعلق کابینہ نے گزشتہ کابینہ کے اجلاس میں کمیٹی کی تشکیل دی تھی کابینہ نے ترقیاتی اسکیموں کے ریٹ روائز سے متعلق معاملات کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا کابینہ نے تین سرکاری محکموں کوسٹل ڈویلپمنٹ اینڈ فشریز کا نام تبدیل کرتے ہوئے فشریز اینڈ کوسٹل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ محکمہ سماجی بہبود وغیر رسمی تعلیم کا نام تبدیل کرتے ہوئے محکمہ سماجی بہبود رکھنے ا ور سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا نام دینے کا فیصلہ کیاکابینہ نے کیر تھر کینال اور شمال جنوبی کینال کی بحالی اور ری ماڈلنگ کی منظوری دید ی۔