عوام کی سہولت کیلئے اکبر چوک فلائی اوورمنصوبے کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے؛ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی

38

لاہور، یکم اپریل(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے  کہ عوام کی سہولت کیلئے اکبر چوک فلائی اوورمنصوبے   کو کم از کم وقت میں مکمل کیا جائے، پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں   نے اکبر چوک فلائی اوور پراجیکٹ سے متعلقہ امور کے بارے میں ہفتہ کو یہاں  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

  اجلاس کو بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر میں کوئی درخت نہیں کاٹا جائے گا، درختوں کی باحفاظت منتقلی کیلئے پی ایچ اے جدید مشینری خرید ے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اکبر چوک فلائی اوور کی تعمیر سے جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور دیگر علاقوں کے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری ماحولیات، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن،چیف ایگزیکٹو آفیسر سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی، ڈی جی پی ایچ اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔