پیرمحل ، 03 اپریل(اے پی پی) : گزشتہ کئی دنوں سے جاری موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ تحصیل پیرمحل میں 98 ہزار ایکڑ پر گندم کی فصل کاشت کی گئی ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق تقریباً چار ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ،کسان پریشان ہیں جبکہ بارش کے باعث گندم کی فصل کی کٹائی اور ہارویسٹنگ کا عمل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔











