میرپورخاص،03 اپریل(اے پی پی): سابق رکن سندھ اسمبلی و پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ سٹی کی صدر نصرت خواجہ سلطان نے اپنی رہائشگاہ ٹورا آباد میں آج مستحق خواتین و پاکستان پیپلز پارٹی کی خواتین کارکنان جن کی تعداد 100 سے زائد تھی میں عید گفٹ کیش و کپڑے تقسیم کیئے۔
اس موقع پر نصرت سلطانہ خواجہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ انکی پارٹی نے ہمیشہ غریب، مسکین ،نادار خواتین کی مدد کی ہے اور دنیا بھر میں واحد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جس کو عالمی سطح پر پزیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ میں جو نادار ضرورتمند خواتین بینیفشری نہیں ہے جو عمران خان کی حکومت میں کاٹے گئے انکی دوبارہ رجسٹریشن کی جائے گی اور جو لوگ بینظیر انکم سپورٹ کی رقوم کی ادائیگی میں کٹوتی کرتے ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔











