میرپورخاص،03 اپریل( اے پی پی):آئی جی سندھ پولیس کے احکامات کی روشنی اور ڈی آئی جی و ایس ایس پی میرپورخاص کی ہدایات پر ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن انسپکٹر غازی خان راجڑ نے ستاری کاٹن فیکٹری کے سامنے ایاز بروہی کی شراب کے کارخانے پر چھاپا مارا اور بھاری تعداد میں کچی زہریلی شراب کے ڈرم بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔











