چترال؛یونین کونسل کوہ کے عمائدین کا اجلاس، سڑکوں کی بحالی کا مطالبہ

15

چترال، 03 اپریل(اے پی پی): یونین کونسل کوہ کے عمائدین کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ چترال ایک سیاحتی ضلع ہے جہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں لہذا چترال کی سڑکوں کو جلد سے جلد بہتر کیا جائے تاکہ یہاں سیاحت فرو غ پائے اور یہ پسماندہ علاقہ بھی ترقی کرسکے۔

اجلاس میں منتحب کونسلرز، ناظمین، چئیرمین اور تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں کے رہنماوں نے بھی بھر پورشرکت کی۔