چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، گداگری کی روک تھام کیلئے مہم شروع سمیت کریک ڈاؤن کا حکم

18

 

لاہور،3اپریل ( اے پی پی ):  چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت پیر کو یہاں  سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد  ہوا۔چیف سیکرٹری نےگداگری کی روک تھام کیلئے مہم شروع کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔

انہوں نے کمشنر لاہور ڈویژن کو خصوصی سکواڈ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا کہ گداگری سماجی برائی ہے، اسکا سدباب سب کی ذمہ داری ہے۔منظم گروہ عورتوں اور بچوں سے بھیک منگوانے میں ملوث ہیں ۔

چیف سیکرٹری نے گداگری کی روک تھام کیلئے پولیس کو انتظامیہ کی معاونت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جائے۔

سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گداگروں کی بحالی کیلئے ویلفیئر ہوم کام کر رہا ہے۔