جوہرآباد:  ڈویژنل کمشنر کامیٹرک کے امتحانی سینٹروں کا دورہ

25

جوہرآباد، 04 اپریل(اے پی پی):ڈویژنل کمشنر محمد اجمل بھٹی اور آر پی او شارق کمال صدیقی نےڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کے ہمراہ میٹرک کے امتحا نی سینٹروں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکو ل اور گورنمنٹ ڈگری کالج (بوائز) جوہرآبادکا دورہ کیا۔ گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول جوہرآباد میں سی ای او ایجوکیشن اشفاق احمد جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز امتیاز احمد سوبھی نے ڈویژنل کمشنر کو بریفنگ دی۔ گورنمنٹ کالج امتحانی سینٹر میں لائٹ نہ ہونےپر  کالج انتظامیہ کو کمرے میں فوری لائٹ کاانتظام کرنے کی ہدایت کی۔