اوکاڑہ ،ریسکیو1122 نے ماہِ مارچ میں 3352ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3236افراد کو مدد فراہم کی

19

اوکاڑہ، 04 اپریل (اے پی پی):ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 15614 کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3352ایمرجنسی کالز ہیں۔ 9573غیر متعلقہ اورمس کالز، 2598 معلوماتی،58رونگ کالزاور 33فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب108کالز فی دن ہے۔3352 ایمرجنسیز میں 839روڈ ٹریفک حادثات، 2076 میڈیکل، 29آگ لگنے کے واقعات،98کرائم، 03 ڈوبنے کا واقعہ اور307 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 868افراد متاثر ہوئے جن میں 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ346 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 515متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 29 واقعات ہوئے جن میں 7کمرشل ایریا، 2رہایشی علاقے جبکہ 20 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (13)،گیس لیکج (01)، نامعلوم(01)، دیگر) 10 (اور لاپرواہی (04) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 113Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 596 ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 602 افراد کو مدد فراہم کی۔ مارچ میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 439مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔194مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ245افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔