نوشہروفیروز؛ ضلع کے 5 مختلف شہروں میں رمضان بچت بازار قائم

24

نوشہروفیروز،04 اپریل(اے پی پی ):ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہروفیروز میں بھی رمضان بچت بازار لگا کر  کم آمدنی والے افراد کو اپنے علاقوں میں مستفید کیا جارہاہے۔  ضلع کے 5 مختلف شہروں میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں  کم آمدنی والے افراد کو اشیاء ضرورت میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے رمضان بچت بازار لگائے  گئے ہیں۔

  اس سلسلے ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے آج کنڈیارو اور ہالانی کے بچت بازاروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ بچت بازار میں چینی، چاول، سبزیاں ،فروٹ شربت، دالیں اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء سستے داموں پر دستیاب ہیں۔رمضان بچت بازاروں میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے رمضان رلیف پیکج کے تحت دی جانی والی سبسڈی کے یوٹیلٹی اسٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔