ملتان،05 اپریل(اے پی پی): انڈر پاس وہاڑی روڈ پر سوزوکی بولان میں آگ لگنے کا واقعہ،ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو سروس روانہ کر دی اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت فائر فائٹنگ کرتے ہوئے سوزوکی بولان میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق کالر سے اطلاع ملی روڈ پر کھڑی سوزوکی بولان میں آگ لگی ہوئی ہے جس پر ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو فائر وہیکلز اور ریسکیو سروس روانہ کر دی اور بروقت کاروائی کرتے ہوئے سوزوکی بولان میں لگی آگ پر قابو پالیا اور کہا واقعہ کی اطلاع 15 پر مقامی پولیس کو بھی دی گئی تھی۔
اس فائر کیس میں ریسکیو 1122 کی ایک موٹر بائیک ایمبولینس،ایک ایمبولینس اور 1 فائر وہیکل نے حصہ لیا اور کہا آگ لگنے کے واقعہ میں سوزوکی بولان کا ڈرائیور معمولی زخمی ہوا جسے موقع پر ریسکیو اہلکار نے فوری طبی امداد دے دی تھی۔











