جو  ہرآباد ،بلوچستان میں  شہید ہونے والے   ایف سی کے جوان کی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

44

جوہرآباد، 06 اپریل (اے پی پی):وطن  کی  مٹی پر قربان  ہونے والے  ایف سی کے سپاہی محمد عرفان شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں جبی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید محمد عرفان نے ایف سی بلوچستان مین  دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔

بائیس سالہ  محمد عرفان دو سال قبل فرنٹیئر کانسٹیبلری میں بھرتی ہوا تھا۔بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ میں جام شہادت نوش کیاشہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ نواحی گاؤں  جبی میں سپرد خاک کیا گیا۔

جنازے میں شریک اہل علاقہ نے پاک فوج ایف سی کے افسران جوانون اور ا ہل علاقہ نے بڑی تعداد مین شرکت کی پاکستان ذندہ باد  پاکستان  آرمی  پائندہ باد کے نعرے لگائے۔آرمی کے دستے نےشہید کی قبر پر پھولوں کی چادر یں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔