نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ اور لوئر مال کا دو

22

لاہور 6،اپریل ( اے پی پی ) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ اور لوئر مال کا دورہ صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر اور سیکرٹری تعلیم بھی ہمراہ تھے ۔محسن نقوی نے سکولوں میں طلبا کیلئے تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لیا اور کہا کہ سنٹرل ماڈل سکول کا ماضی میں بڑا نام تھ مختصر وقت میں سنٹرل ماڈل سکول کی عظمت رفتہ کو بحال کریں گے۔سکول کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے نصاب میں تبدیلیاں ضروری ہیں، نصاب کو جدید دنیا کے تقاضوں کے مطابق ہونا چاہئے۔سکول کا بورڈ آف گورنرز اس بارے میٹنگ کرکے فوری اقدامات کرے۔محسن نقوی مختلف کلاسوں میں گئے، طلبا کے ساتھ ملے اور  تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں سوالات کئے۔طلبا نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے سوالات کے جواب دیئے اور تعلیمی سرگرمیو ں کے بارے میں بتایامحسن نقوی نے اساتذہ سے بھی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا اور  سکولوں میں طلبا کیلئے تعلیمی سہولتیں مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سکولو ں میں طلبا کیلئے تعلیمی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے مزید فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔