رینالہ خورد؛ پولیس  اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان  فائرنگ  ،ایک گرفتار

12

 رینالہ خورد،06اپریل(اےپی پی): پولیس  اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان  فائرنگ  میں  اپنے ساتھیوں  کی گولی لگنے سے   ایک  ڈاکو تجمل حسین زخمی ہو  گیا ، جسے پولیس نے  گرفتار کر لیا ہے ۔تلاشی کے دوران گرفتارڈاکوسے موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی ہے  جبکہ گرفتارہونیوالے ڈاکو کے چار ساتھی رزاق، وارث، عامر اورشعیب موقع سے فراہوگئے ہیں ۔ پولیس فرارہونیوالے ڈاکوؤں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہی  ہے، تھانہ سٹی رینالہ خورد میں ایس ایچ اواخترخان کے مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔