ملتان، 08 اپریل(اے پی پی):یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے سلسلے میں عبادت گاہوں کی خصوصی صفائی شروع کر دی گئی ہے۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر آپریشن کلین اپ شروع کر دیا گیا ہے اور روٹس پر کوڑے کے ڈھیر صاف کرکے فلتھ ڈپو بھی ختم کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سی ای او شاہد یعقوب نے کہا یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر خصوصی سکواڈ ڈیوٹی سر انجام دے گا اور نائٹ شفٹ میں بھی مجالس اور روٹس پر صفائی آپریشن کیا جایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی صفائی انتظامات کے حوالے سے جلوس لائسنس داران سے مکمل رابطے میں ہے۔











