رحیم یار خان،08اپریل(اے پی پی): ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں رحیم یار خان پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خان پور سے اغواء ہونے والے دو بچوں کو 24 گھنٹوں میں بازیاب کرا لیا ہے، بچے بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔
ڈی پی او رضوان گوندل نے پولیس نفری کے ہمراہ بچوں کو خودگھر پہنچایا۔ شہریوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے۔
اس موقع پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کل والدین سے جو وعدہ کیا تھا آج بچے بحفاظت پہنچا کر وعدہ پورا کر دیا ہے ، کچھ گرفتاری ابھی کی ہیں مزید تفتیش اور انکوائری جاری ہے۔











