ملتان، 08 اپریل(اے پی پی):ریسکیو1122ملتان ریجن ڈاکٹر اعجاز انجم کی سربراہی میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے ریسکیو 1122 کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ 17اپریل سے 21اپریل تک ریسکیو 1122 ملتان ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم شہادت حضرت علیؓ کے حوالے سے مجالس اور جلوس کے شرکاء کیلئے ایمرجنسی کور دینے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر ریسکیو 1122ملتان ایمرجنسی کور فراہم کرے اور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ریسکیو 1122ملتان ضلع ملتان،تحصیل شجاع آباد اور تحصیل جلال پور پیر والا میں خصوصی طور پر ہنگامی امداد کی پوسٹیں بنائے گااور اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لاتے ہوئے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ریسکیو1122ملتان نے امام بارگاہ شیر شاہ،امام بارگاہ بابا تلوار شاہ، امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ، امام بارگاہ امامیہ شجاع آباد،امام بارگاہ کوڑے شاہ بیرون دلی گیٹ،جلوس لال کرتی ملتان کینٹ، ناصرہ آباد اندرون پاک گیٹ، جلوس مسجد ولی محمد، جلوس چوک بازار، جلوس حسین آگاہی، جلوس گھنٹہ گھر، امام بارگاہ کاشانہ حیدر چاہ بوہڑوالہ،امام بارگاہ وڈا تھلہ سورج میانی، دربار سخی سلطان علی اکبر سورج میانی، مسجد ابوزرغفاری جیل موڑ، امام بارگاہ مخدوم جہانیاں بستی عاربی تھانہ مخدوم رشید،امام بارگاہ حسینہ ھاشمی کالونی نزد کوڑی والہ اندرون دھلی گیٹ پر ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور ضلع ملتان میں قائم ریسکیو 1122 کے اسٹیشنوں پر بھی ریسکیو اہلکار ہائی الرٹ رہیں گے











