عمران خان نے چار سال پاکستان کے عوام پر ظلم کیا، معیشت کا بیڑا غرق کیا ، علی موسیٰ گیلانی

22

جلال پورپیروالہ، 08 اپریل( اےپی پی):عمران خان نے چار سال پاکستان کے عوام پر ظلم کیا معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ممبر قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی نے جلال پور کے صوبائی حلقہ 222 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری آصف علی وڑائچ کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پورا انٹرنیشنل میڈیا لکھ رہا ہے اور ہم سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاکستان میں بحران کی بنیاد عمران خان کی حکومت نے رکھی جس کا خمیازہ غریب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے لیکن ملک کی تمام سیاسی جماعتیں مل کر ملک کو اس مشکل سے نکالنے کے لئے پر عزم ہیں ، عوامی اجتماع سے چوہدری آصف وڑائچ، حامد علی بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔