نوشہرہ ورکاں، 12 اپریل( اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کااہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب میں کمشنر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام محکمےمربوط کوارڈینیشن کےساتھ فوری انسدادی وسرویلنس سرگرمیاں شروع کریں،ان ڈور، آؤٹ ڈور مقامات سےلاروا برآمدگی، تلفی اورہاٹ سپاٹ مقامات کی مانیٹرنگ مزیدبہتر بنائیں جبکہ کباڑخانے، ٹائر شاپس، سرامکس مارکیٹ،قبرستانوں، بارشی پانی کی صفائی ونکاسی یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹرحیدر اشرف، ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل، سی پی او ایاز سلیم سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز، محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔











