نوشہرہ ورکاں، 13اپریل ( اے پی پی ):تحصیل انتظامیہ اور سپیشل برانچ نےمشترکہ آپریشن کر کے غیرقانونی سٹاک کی گئی چینی کے954تھیلے برآمد کر کے گودام سیل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں میاں اظہرطارق وٹوکی ہدایت پر تحصیلدار رانا نوید نے آئی بی اور سپیشل برانچ کے نمائندوں کے ہمراہ خفیہ اطلاع پرطارق ولد نور احمد کے محلہ سمن آباد بدورتہ روڈ نوشہرہ ورکاں میں واقع گودام پر چھاپہ مارا تو گودام سے غیر قانونی طور پر ذخیرہ کئے گئے چینی کے 954 تھیلے برآمد ہوئے۔ چینی کے 954 تھیلے ضبط کر کے گودام سیل کر دیا گیا۔ذخیرہ اندوز طارق کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں میاں اظہر طارق وٹو کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوز کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں اطلاع دیں، ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔











