اوکاڑہ،17اپریل (اے پی پی): ضلعی ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی زیرنگرانی غریب عوام کے لیے مفت آٹا فراہمی کی تقسیم ایس او پیز کے مطابق صاف اور شفاف انداز میں بخیر وخوبی اختتام پذیرہو گئ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور 60ہزار روپے سے کم آمدنی والے لوگوں کو 25 رمضان المبارک تک بارہ لاکھ اٹھائیس ہزار تین سو پینتیس 10کلو آٹا کے تھیلے مفت تقسیم کئے گئے۔











