عید الفطر کے موقع پر ریلوے مسافروں کے لیے خوشخبری

13

 

اسلام آباد ،18 اپریل (اے پی پی ): ریلوے کی جانب سے 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔پہلی ٹرین کراچی سے پشاور کینٹ تک 18 اپریل کو چلائی جائے گی ۔

18اپریل کو ہی دوسری عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلے گی۔تیسری عید اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور تک چلائی جائے گی۔چوتھی عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ تک 26 اپریل کو چلے گی۔پانچویں اسپیشل عید ٹرین لاہور سے کراچی تک 27 اپریل کو چلائی جائے گی۔