موٹر سائیکلسٹ سیاح عمرہ کی سعادت کا 17ہزار کلومیٹر سفر کے بعد ملتان پہنچ گئے

48

 

ملتان، 17 اپریل ( اے پی پی): موٹر سائیکلسٹ سیاح عمرہ کی سعادت کا 17ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کرنے کے بعد واپسی کے سفر میں سوموار کی شام کو ملتان پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بین الاقوامی سیاح مکرم خان ترین کی قیادت میں سفرِ نور لاہور تا مکہ موٹر بائیک ٹور کا آغاز رواں سال جنوری میں ہوا تھا جو کہ آج 18اپریل کو واپس لاہور پہنچ کر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ ملتان پہنچنے پر مکرم خان ترین ڈاکٹر خرم۔ غضنفر بیگ ۔ قاسم شاہ اور حاجی محمد عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین ماہ پر مشتمل اس ٹور کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنا اولین مقصد تھا اس کے علاوہ  ایران، عرب امارات اور سعودیہ عرب کے تاریخی و سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کیا، سفری مشکلات بارے کہا کہ دو تین بار موٹر سائیکل خراب ہونے کے معمولی واقعات پیش آئے لیکن سفر کے دوران ہر ملک کی عوام اور حکام کے ولولہ انگیز استقبال نے ہمارے ہزاروں میل کے سیاحتی سفر کو یادگار بنادیا۔ موٹر سائیکلسٹ سیاح آج آخری مرحلہ میں 27ویں رمضان المبارک کی سحری اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد  ملتان سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔