ملتان،26 اپریل ( اےپی پی): ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی کی صدارت میں گزشتہ روز ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان آفس میں افسران اطلاعات کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی پی آر افسران نے میڈیا پالیسی اور امیج بلڈنگ کے امور پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سجاد جہانیہ،ڈپٹی ڈائریکٹرز نعیم عاصم،فرقان حیدر،وسیم یوسف،ارم سلیمی اور سپرٹنڈنٹ اللہ وسایا زاہد نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ جنوبی پنجاب عابد نور بھٹی نے کہا کہ تعلقات عامہ جنوبی پنجاب آفس کے قیام سے صحافیوں کے مسائل جلد حل کرنے میں مدد ملے گی جبکہ درست معلومات کی فوری فراہمی کیلئے میڈیا کا مزید موثر استعمال کیا جائے۔عابد نور بھٹی نے کہا کہ حکومت اور صحافی برادری کے مابین بہتر تعلقات کیلئے محکمہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔اے ڈی جی پی آر کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے انفارمیشن دفاتر میں باہمی کوآرڈینیشن سے کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ جنوبی پنجاب نے دفتر کی مختلف برانچز کا دورہ بھی کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔











