کوئٹہ۔26اپریل (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹرز بابر یوسفزئی، موسی جان اچکزئی اور شانیہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے پاک فوج اور اداروں کو بدنام کررہے ہیں،بلوچستان میں امن وامان کے حالات کافی بہتر ہوگئے ہیں، سیلاب اور قدرتی آفات میں پاک فوج کے جوانوں نے بلوچستان میں ریلیف کے کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہیے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا، وزیراعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹرز بابر یوسفزئی، موسی جان اچکزئی اور شانیہ خان نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامی کا ملبہ فوج اور عدلیہ پر ڈال رہے ہیں جوکہ افسوسناک امر ہے،عمران خان نے بلوچستان کو اپنے دور میں پسماندہ رکھا، اداروں کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہےتحریک انصاف لاشوں کی سیاست اور انتشار چاہتے ہیں عمران خان کےاپنے بچے لندن میں ہیں جبکہ زمان پارک لاہور میں معصوم بچوں کو ڈھال بنایا گیا ہے سابق وزیراعظم ملک میں انتشار کو پیھلانے کے لیے پاک فوج کو بدنام کررہے ہیں حالانکہ عمران خان نےمیڈیا پر پابندیاں لگائی اور صحافیوں پر تشدد کیا، انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ہےغیر ملکی ایجنٹ، بیرون ملک سے اداروں کو بدنام کررہے ہیں،بلوچستان کے حالات کافی بہتر ہوگئے ہیں، سیلاب اور قدرتی آفات میں پاک فوج نے بلوچستان میں ریلیف میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، بلوچستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں،انتخابات پورے ملک میں ایک ساتھ ہونے چاہیے۔











