عام انتخابات؛ پی پی 55 سے16 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

13

نوشہرہ ورکاں،27 اپریل( اے پی پی): پی پی 55 میں پنجاب میں  14 مئی کو ہونے ونے والے انتخابات میں حصہ لینے والے 16 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔چار امیدوار پارٹی وابستگی اور نشان پر جبکہ بارہ امیدوار آزاد امیدوار کی حثیت سے الیکشن میں حصہ کے رہے ہیں۔

پی پی 55 سے ریٹرننگ آفیسر رانا عنصر جمیل کی جانب سے جاری حتمی لسٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے  عمیر پرویز ورک بلا کے نشان پر، آزاد امیدوار عرفان بشیر گجر حقہ کے نشان پر ،پی پی پی کی جانب سے رانا شبیر حیدر مبارک تیر کے نشان ہر،جماعت اسلامی کی جانب سے رانا اظہر جہانگیر ترازو کے نشان پر،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ثناء اللہ کرسی کے نشان پر،آزاد امیدوار حامد ناصر سیویا گھڑیال کے نشان پر،آزاد امیدوار رفاقت حسین گجر چھتری کے نشان پر،آزاد امیدوار سید اعجاز حسین شاہ بوتل کے نشان پر،آزاد امیدوار عبد الغفورجیپ کے نشان پر،آزاد امیدوار عثمان بشیر گجر مور کے نشان پر،آزاد امیدوار عثمان منور ٹیبل ٹینس کے نشان پر ،آزاد امیدوار عظمت علی ملہی عقاب کے نشان پر ،آزاد امیدوار علی احمد سکوٹر کے نشان پر،آزاد امیدوار گلزار احمد گائے کے نشان پر  جبکہ آزاد امیدوار محمد الیاس تاج کے نشان پر  اور آزاد امیدوار محمد کامران پیالہ کے نشان پر الیکشن میں معرکہ آرائی کا حصہ بنیں گے۔

پنجاب میں  14مئی کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی حتمی فہرست میونسپل کمیٹی آفس میں قائم ریٹرننگ افس کے باہر آویزاں کر دی گئی ہے۔