لاہور 27 اپریل ( اے پی پی ): چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے چیئرمین الحمراء قاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء محمد سلیم ساگرسے ملاقات کی ۔ملاقات میں دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔الحمرا اور جامعات کی لٹریری سوسائٹیز کے درمیان ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق یوتھ میں فنون لطیفہ اور ادب میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے الحمرا اور پی ایچ ای سی مشترکہ کاوش کرے گی۔ڈاکٹر شاہد منیر نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں اعتدال اور باہمی رواداری کے فروغ میں ادب کا بنیادی کردار ہے ۔قاسم علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں کو معاشرتی بے اعتدالیوں سے بچانا اساتذہ، ادیبوں، شاعروں اور مذہبی سکالرز کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ الحمرا کو ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کا حقیقی معنوں میں مرکز بنائیں گے ۔اس موقع پر قاسم علی شاہ نے چیئرمین پی ایچ ای سی کو اپنی کتاب پیش کی۔ ملاقات میں ڈائریکٹر کوارڈینیشن پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویرقاسم بھی موجود تھے ۔











