نارووال؛ڈپٹی کمشنر کی تمام محکموں کوڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایات

19

نارووال،29اپریل(اے پی پی): ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سےتمام متعلقہ محکموں کے افسران کوڈینگی سرویلینس میں اپنی ذمہ داریاں موئژطریقے سےپوری کرنے کی ہدایات کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نےاجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزکو محکمہ صحت کی آوٹ ڈوراورانڈورٹیموں کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ محکموں کی طرف سے کی جانے والی ڈینگی سرویلینس کوروزانہ کی بنیادپر آپ لوڈکیاجائے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورفوکل پرسن ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنرکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی 414انڈورٹیموں کی طرف سے 93ہزار150جبکہ74آوٹ ڈور ٹیموں کی طرف سے 21ہزار506ہزارڈینگی ایکٹویزکی گئی اس کے ساتھ ساتھ  1473ہاٹ سپاٹ کوسوفیصدچیک کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹرزاہدرندھاوا، انٹامالوجسٹ امانت، ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،ڈی او انڈسٹریزذیشان نیاز،سی او ضلع کونسل ملک ابراراحمد،ڈی ڈی کالجزعاصم عتیق،سی ڈی اوعاصم ریاض واہلہ، ڈائریکٹردی ایجوکیٹرزانوارالحق چوہدری سمیت ماحولیات،پاپولیشن،ایجوکیشن،ریسکیو1122،فوڈ،فارسٹ زکوت کمیٹی،میونسپل کمیٹیز ودیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی۔