وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی ملاقات

25

لاہور،29 اپریل(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر توانائی انجینئرخرم دستگیر نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ہے جس دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف کو توانائی شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اس موسم گرما میں بجلی کی ترسیل میں نمایاں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے لئے نئی ٹرانسمیشن لائنز پر جاری کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اس موسم گرما میں بجلی کے صارفین کو ہر ممکن سہولت پہنچائی جا سکے۔