نوشہرہ ورکاں، 01 مئی( اے پی پی ): دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے،اس مناسبت سے دفتر بند ، سکول، کالج ، بنکوں میں چھٹی مگر مزدور پھر بھی دیہاڑی کرنے پر مجبور ہیں۔
یوم مزدور کے موقع پر ایک سروے کے دوران دیکھا گیا ہے کہ آج کے دن بھی روزی روٹی کے حصول کے لیے محنت کش ،مزدور ،پھیری والا،انتہائی محنت طلب کام اینٹوں کی سپلائی اور بچے کچے گندم کےکھیت سے گندم کے سٹے ڈھونڈ کر آٹے کی متلاشی خاندان بھی کھیت میں دیکھائی دیا۔
یوم مزدور کے روز مزدور اپنے حقوق کے لیے باور کرانے اور دکھوں بھری زندگی کسی مسیحا کے ہاں بیان کرنے کے بجائے اپنی معمول کی زندگی میں محو اور مشقت میں مصروف دکھائی دیا۔ مزدور کی رائے ہے کہ اسکے نام پر یوم مزدور منانے کی حقیقت کسی بھی دور میں انکے لیے مفادات کا حصہ نہیں رہی ہے۔











