وفاقی وزیر  محمدطلحہ محمود کی زیرصدارت وزارت حج کے نامزد بینک کوآرڈینیٹرز کا اجلاس

36

اسلام آباد۔4مئی  (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمدطلحہ محمود کی زیرصدارت وزارت حج کے نامزد بینک کوآرڈینیٹرز کا اجلاس جمعرات کو ہوا ۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ نامزد بینک وزارت کے اہم سٹیک ہولڈرز ہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نامزد بینک حجاج کے بہتر مفاد میں کام کریں اورسماجی ذمہ داری کے تحت ضیوف الرحمٰن کو بہترین سہولیات فراہم کریں ۔اس موقع پر سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور دیگر بھی موجود تھے ۔