مٹھی ؛ آل تاجر برادری کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

22

مٹھی،11مئی (اے پی پی): مٹھی میں آل تاجر برادری کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی۔ریلی تاجر برادری کے رہنما بابو اسلم قائم خانی اور  شامداس لوہانہ کی رہنمائی میں نکالی گئی۔

 اس موقع پر پاک فوج زندہ باد، آئی ایس آئی زندہ باد، پاکستان زندہ باد، پاک فوج قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگائے گئے۔

ریلی میں شہریوں سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔