شجاع آباد، 14 مئی (اے پی پی ): چیتا کلب اور جہانیاں کبڈی کلب کے مابین دوستانہ انٹرنیشنل کبڈی ٹاکرا میچ کا انعقاد کیا گیا،جو چیتا کلب نے 40کے مقابلے میں 45 پوانٹس حاصل کرکے جیت لیا۔ کبڈی کے کھلاڑیوں نے اپنی طاقت کے جوہر دکھاتے ہوئے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔
مہمان خصوصی ایاز احمد بودلہ کا کہنا تھا کہ کبڈی میچز اور دیگر کھیل ہماری ثقافت کا حصہ ہیں اور ایسی سرگرمیوں کے انعقاد سے جہاں پر نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملتاہے وہی پر عوام کو بھی تفریح کے موقع میسر ہوتے ہیں ۔
میچ کے دوران شائقین ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشیوں کا اظہار کرتے رہے۔اہل علاقہ اور دیگر علاقوں سے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔











