احمدپورشرقیہ؛ افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ، شرکاء نے پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے

57

احمدپورشرقیہ،14 مئی (اےپی پی): ملک بھر کی طرح احمد پورشرقیہ میں بھی افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پاکستان راہ حق پارٹی کے زیر اہتمام ریلی شکرانی چوک سے چوک منیر شہید تک  نکالی گئی جس کی قیادت راؤجاوید اقبال نے کی ، ریلی  میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک افواج زندہ باد پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

 ریلی کے شرکاء سے  راؤ جاوید اقبال و دیگر مقررین نے خطاب کرتے  ہوئے   کہا کہ ہمارے ملک کی افواج ہمارے  تحفظ کی  ضامن ہے جس کی لازوال قربانیوں کی بدولت پوری قوم امن اورسکون کے ساتھ مٹھی نیند سوتی ہے، ہم افواج پاکستان اور پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے تحمل کامظاہرہ کرتے ہوئے غلیظ قسم  کی زبانوں کو برداشت کرتے ہوۓ پاکستانی عوام پر گولی نہیں چلائی ،ہمارا دشمن بھارت کہتا ہے کہ جو ہم نے پاکستان کے لئے 70 سالوں میں نہیں کرسکے وہ عمران خان اور اسکے کارکنوں نے کر دیکھایا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ملک اور اس کے اداروں پر بری نظر رکھی تو ہم اسکی آنکھیں نکال لیں گے، یہ ملک ہمارا ہے  ،افواج ہماری ہے ،ادارے ہمارے ہیں، جو بھی ان کو نقصان پہنچاۓ گا وہ ملک دشمن ہوگا اور انکے سامنے ہم کھڑے ہونگے۔