بدامنی کے مرتکب عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ، کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری

16

ملتان، 16 مئی ( اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی زیرِ صدارت  امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا ، ایس ایس پی آ پریشنز محمد عمران ، ڈویژنل ایس پی ، ڈی ایس پی/ ایس ڈی پی اوز کی بھی شرکت ۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ملتان میں امن وامان کی صورتحال بارے غور کیا گیا ۔ سٹی پولیس آفیسر نے اپنے ڈسٹرکٹ کی صورتحال بارے آ ر پی او کو تفصیل سے بریف کیا ۔ جس پر انہوں نے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ملتان میں بدامنی کے مرتکب عناصر سے آ ہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا ۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے مبرّا نہیں ہے ۔ قانون کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے ۔ اس کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر سے کوئی رعائت نہ برتی جائے۔