نوشہرہ ورکاں،19 مئی(اے پی پی): پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کی تنظیم کا سال 2023 کے انتخابات میں وجود میں آنے والی کابینہ کی حلف وفاداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن تنظیم کے تمام پرنسپلز اور مہمان خصوصی ڈپٹی ڈی او فی میل مس انسہ جمیل اور سے سی اوز نے بھر پور شرکت کی اور گزشتہ سال کی کابینہ کو اچھی کارکردگی پر شیلڈ تقسیم کیں جبکہ ڈپٹی ڈی او مس انسہ جمیل نے سال 2023 کی کابینہ میں شامل عہدیداران سے حلف وفا داری لیا۔
ڈپٹی ڈی او فی میل مس انسہ جمیل نے اپنے خطاب میں سال 2023کے لیے بنے والی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ تنظیم سازی کا مقصد مل بیٹھنا اور اجتماعی سوچ سے اجتماعی مشکلات کا خاتمہ بھی ممکن ہوتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر صدر محمد طارق گجر نے تنظیمی مقاصد سے آگاہی دی اور شرکاء کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔