نارووال،24 مئی (اے پی پی): ڈپٹی کمشنرمحمداشرف کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر کی طرف سے صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کویقینی بنانے کی تاجروں سےاپیل کی اور کہا کہ تاجربرداری حکومت کے دست وبازوہیں، لہذا تمام تاجرحضرات خدمت خلق کے جذبے سے سرشارہوکرلوگوں کےآسانیاں پیداکریں۔
ڈپٹی کمشنرنےاشیائےخوردونوش کی نئی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئےممبران پرائس کمیٹی کی سفارشات کومدنظررکھتے ہوئےازسرنونئی قیمتوں کاتعین کیا۔
ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے ڈپٹی کمشنرنارووال کوگوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں آشیائے خورونوش کے نرخوں کے بارے تفصیل سے آگاہ کیاجس کی روشنی میں ممبران کی مشاورت سے نئی قیمتوں کاجائزہ لیاگیا۔
ڈپٹی کمشنر محمداشرف نےاس موقع پرکہاکہ شہریوں کوروزمرہ کی استعمال کی معیاری اورسستی آشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،اس سلسلہ میں کمیٹی کی طرف سے طے شدہ قیمتوں پرعمل درآمد کوہرصورت یقینی بنایاجائے بصورت دیگرانتظامیہ اپنے استعمال کرنے پرمجبورہوگی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرخضرظہورگورائیہ،فاروق اعظم،ڈی آئی اواحسان الحق چوہدری کےعلاوہ اے ڈی ایل ڈاکٹرسعیداحمد،ڈی ڈی زراعت تنویراحمدتتلہ،تحصیلدارمشرف،محکمہ فوڈکےافسران سمیت صدرانجمن کریانہ ایسوسی ایشن شاہجہان بٹ،چیئرمین حاجی رانامحمد الطاف، تاجروں،صدرانجمن کریانہ مرچنٹ دم تھل حاجی مقبول حسین،صدرنان ایسوسی ایشن محمدیونس،جنرل سیکرٹری محمدجاوید،صدرانجمن ریڑھی فروش نویداحمد،صدردودھ فروش محمدذیشان ودیگرنے شرکت کی۔