بدین؛ تاجر اتحاد کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے

17

بدین،27 مئی  (اے پی پی ):بدین تاجر اتحاد کی جانب سے پاک فوج کے حق میں بینظیر پارک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت  انور ملاح اکبر میمن و دیگر نے کی،ریلی میں تاجر اتحاد سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میں شامل لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس میں پاکستان اور پاک فوج کے حق میں مختلف تحریریں درج تھیں۔

اس موقع پر ریلی میں شامل شرکاء نے  کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو اس ملک کے محب وطن عوام   کبھی بھی نہیں بھول سکتے، آج اس ملک میں آزادی کا سانس پاک فوج کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جن دہشتگردوں نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے ہیں  انُکو  عبرت کا نشان بنایا جائے۔